ایران امریکا مذاکرات ختم،فریقین کسی معاہدے تک نہ پہنچ سکے

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)ایران امریکا مذاکرات ختم،فریقین کسی معاہدے تک نہ پہنچ سکے۔ایرانی میڈیا نے کہا ہے کہ امریکاکےحد سے زیادہ مطالبات نے مشترکا فریم ورک اور معاہدے کی راہ میں رکاوٹ ڈالی، آبنائے ہرمز اور جوہری حقوق سمیت کئی مسائل مذاکرات میں اختلاف کا باعث بنے، امریکا نے وہ سب کچھ مانگا جو وہ جنگ کے دوران حاصل نہیں کر سکے تھے، معاہدے پر نہ پہنچنےکےباوجودہرمز کی صورتحال تبدیل نہیں ہوگی۔دوسری جانب نائب امریکی صدر جے ڈی وینس وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے واپس امریکا روانہ ہوگئے۔



