امریکی میڈیا کے ذریعے مذاکرات ناکام ہونے پر وفد سے متعلق دھمکیاں دی جارہی ہیں،ایران

تہران(جانوڈاٹ پی کے)ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان  اسماعیل بقائی کا کہنا ہےکہ امریکی میڈیا کے ذریعے مذاکرات ناکام ہونے پر وفد سے متعلق دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

ایکس پر جاری بیان میں  اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ  امریکی حکام ایران پر نیک نیتی کی کمی اور بھتہ خوری کا الزام لگاتے ہیں جب کہ خود  امریکی میڈیا کے ذریعے مذاکرات ناکام ہونے پر وفد سے متعلق دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ  کیا یہ دھمکی، دہشت، تشدد پر اُکسانے اور بھتہ خوری کو معمول بنانےکے مترادف نہیں؟ ریاستی دہشت گردی کے لیے عوامی سطح پر اُکسانے کی ہر سطح پر مذمت ہونی چاہیے۔

اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پیغام کے ساتھ امریکی اخبار کا اسکرین شاٹ بھی پوسٹ کیا، جس میں اخبار نے لکھا ہے کہ ایرانی قیادت کو سمجھنا چاہیےکہ ان کی زندگیوں کا انحصار ٹرمپ کی مرضی کے معاہدے پر ہے۔

مزید خبریں

Back to top button