ایران اور امریکا کے درمیان اسلام آباد مذاکرات کل بھی جاری رہ سکتے ہیں،سی این این

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی میڈیا کے مطابق  اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات آج رات اور کل اتوار کو  بھی جاری رہ سکتے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق  پاکستانی ذرائع نے بتایا ہےکہ ایران امریکا مذاکرات کل بھی جاری رہ سکتے ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ  اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات میں پاکستان ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہےکہ دونوں ممالک کے درمیان 47 سال کی کشیدگی ہے، امریکا ایران کو  ایک  میز  پر بِٹھا دیا ہے، 47سالہ کشیدگی ہے،کئی دفعہ معاملات گھنٹے 2 گھنٹے کی نشستوں میں طے نہیں ہوتے۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہےکہ دونوں فریقین نے کہاں رکنا اور چلنا ہے، دونوں اپنے ممالک میں بھی رابطے میں ہیں، دونوں فریقین کوئی چیز فائنلائز کرنے سے پہلے اپنی قیادت سے بھی مشاورت کریں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ  بادی النظر میں 10 اپریل کی تاریخ تھی اور ایک روز کی گفتگو کا اندازہ تھا، اگر یہ انگیجمنٹ مثبت رہتی ہے تو بات کل پر بھی جاسکتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button