چین ایران کو نئے فضائی دفاعی نظام فراہم کرنےکی تیاری کررہا ہے، امریکی انٹیلی جنس رپورٹ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق چین آئندہ چند ہفتوں میں ایران کو نئے فضائی دفاعی نظام فراہم کرنےکی تیاری کررہا ہے۔
سی این این کی رپورٹ میں امریکی انٹیلی جنس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بیجنگ نئے فضائی دفاعی نظام کی کھیپ تیسرے ممالک کے ذریعےبھیجنے پر کام کررہا ہے، بیجنگ نئے فضائی دفاعی نظام کی کھیپ تیسرے ممالک کے ذریعے بھیجنے پر کام کررہا ہے، چین کندھے پر رکھ کر چلائے جانے والے طیارہ شکن میزائل سسٹمز فراہم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
اس حوالے سے واشنگٹن میں چینی سفارتخانے کا کہنا ہے چین نے کبھی بھی تنازع کے کسی فریق کو ہتھیار فراہم نہیں کیے، امریکی ٹی وی پر زیر بحث معلومات درست نہیں ہیں، ایک ذمہ دار بڑی ریاست کے طور پر چین مسلسل اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرتا ہے۔
چینی سفارتخانے کے مطابق ہم امریکی فریق پر زور دیتے ہیں کہ وہ بے بنیاد الزامات لگانے، بدنیتی پر مبنی روابط قائم کرنے اور سنسنی پھیلانے سے گریز کرے، ہم امید کرتے ہیں کہ متعلقہ فریق کشیدگی کم کرنے کے لیے مزید اقدامات کریں گے۔



