بدین:فہمیدہ لغاری کیس،پنگریو میں ملزمان کی عدم گرفتاری پر جے ڈی اے کے رہنماؤں کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)میرپور خاص میں میڈیکل کی طالبہ فہمیدہ لغاری کی المناک موت کے معاملے میں قاتل کی گرفتاری نہ ہونے کے خلاف پنگریو میں جی ڈی اے کے رہنماؤں شاہجان ملاح، جہان خان کھوسو اور مخدوم اکبر امتیاز لغاری و دیگر کی قیادت میں شادی سمال واہ کی موری پر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دیا گیا اس موقع پر رہنماؤں نے میڈیا کو بتایا کہ فہمیدہ لغاری ایک ذہین اور محنتی طالبہ تھی، جو مبینہ طور پر کم نمبروں کے صدمے اور استاد کی ہراسانی کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے، ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور تعلیمی اداروں میں طلبہ کو محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات دوبارہ پیش نہ آئیں مظاہرین نے وزیراعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی میرپورخاص سے مطالبہ کیا کہ نوٹس لے کر طالبہ فہمیدہ لغاری کے قاتلوں کو گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔



