وساکھی میلہ، دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری ننکانہ صاحب پہنچ گئے

ننکانہ صاحب ( نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے ) وساکھی میلہ میں شرکت کیلئے بھارت سمیت دنیا بھر سے ہزاروں یاتری بابا گورونانک کے جنم استھان پہنچ گئے ہیں سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کریں گے ڈپٹی کمشنر تسلیم اختر اور ڈی پی او ارسلان زاہد نے یاتریوں کا استقبال کیا اور گل پاشی کی گئی ہے
تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے تقریبا تین ہزار بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کئے ہیں جبکہ آٹھ ہزار سے زائد یاتری ننکانہ صاحب تقریبات میں شریک ہیں آر پی او شیخوپورہ پولیس رینج اطہر اسماعیل نے گوردوارہ جنم استھان کا دورہ کیا اور کہا ہے کہ سکھ یاتریوں کو بہترین سہولیات اور فول پروف سیکورٹی کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے
انتظامیہ لنگر رہائش اور صحت کے حوالے سے یاتریوں کو سہولیات فراہم کرنے میں متحرک ہے یہاں سے یاتری سچا سودا اور پھر گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال جائیں گے ۔۔



