بدین:کھورواہ میں بنیادی مسائل حل نہ ہونے کیخلاف سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی احتجاجی ریلی، سٹی چوک پر دھرنا

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)کھورواہ شہر سمیت یونین کونسل کھورواہ کے بنیادی مسائل حل نہ ہونے کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا گیا شہر کے مسائل ڈرینیج سسٹم غیر فعال ہونے بائے پاس روڈ کی مرمت کا کام تعطل کا شکار ہونے کھورواہ شہر سے کھورواہ چوک تک 12 کلومیٹر لنک روڈ کی عدم مرمت اور دیگر مسائل حل نہ ہونے کے خلاف سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے رہنما ضلع کونسل بدین کے میمبر ایڈووکیٹ امیر آزاد پنھور کی قیادت میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور مرکزی سٹی چوک پر دھرنا دیا گیا ریلی میں جے یو آئی (ف) جی ڈی اے ، عوامی تحریک ، جیئے سندھ قومی پارٹی ، قومی عوامی تحریک ، شیعہ علماء کونسل اور تحریک انصاف سمیت شہری سیاسی وسماجی تنظیموں کے کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر ایڈووکیٹ امیر آزاد پنھور نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کو ہونے تین برسوں سے زائد کا عرصہ ہو چلا ہے لیکن یونین کونسل کھورواہ کے چیئرمین نے علاقے میں ایک ٹکے کا ترقیاتی کام نہیں کروایا یونین کونسل کو ہر ماہ 10 لاکھ روپے بطور فنڈز ملتے ہیں تین برسوں کے دوران 3 کروڑ روپوں سے زائد رقم جاری ہو چکی ہے لیکن شہر کی حالت خراب ہے شہر کی گلیاں پیدل چلنے کے قابل بھی نہیں ہیں گٹر نالے اور ڈرینیج سسٹم غیر فعال ہو کر رہ گئے ہیں جس کے باعث شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ہے اس تمام تر خراب صورتحال کی عوامی شکایات کے باوجود چیئرمین کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی یو سی کھورواہ کو ہر ماہ ملنے والی رقم کرپشن کی نذر ہو جاتی ہے چیئرمین یونین کونسل کا احتساب ہونا چاہیے انھوں نے کہا کہ ضلع کونسل کے میمبر ہونے کی حیثیت سے میں نے شہر میں پیور بلاک گلی کی اسکیم دی ہے اور میری دیگر ترقیاتی اسکیمیں پیپلز پارٹی کے ضلع کونسل کے چیئرمین اصغر ہالیپوٹہ کی جانب سے روکوا دی گئیں ہیں جس کے خلاف کورٹ میں کیس چل رہا ہے ضلعی چیئرمین ضلع کونسل بدین کا مقرر اجلاس بھی بلانے کے لیے تیار نہیں ہیں انھوں نے کہا کہ شروع کی گئی اس احتجاجی تحریک کو مزید تیز کیا جائے گا جلد شہر کی سب اپوزیشن جماعتوں و تنظیموں کی مشاورت سے احتجاجی تحریک کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا مسائل کے حل کے لیے احتجاج کے ساتھ ساتھ عدالتوں میں بھی قانونی لڑائی لڑے گئے احتجاجی مظاہرے سے جی ڈی اے کے رہنما محمد حسن شاہانی جے یو آئی کے حافظ عباس شاہ ، فرمان علی میمن عوامی تحریک کے فقیر قادر بخش مگٹھار ، قومی عوامی تحریک کے یوسف لاشاری جیئے سندھ قومی پارٹی کے صدیق انصاری اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اور کھورواہ کے بنیادی مسائل کے حل تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا



