ایران مذاکرات میں عدم اعتماد کے ساتھ داخل ہو رہا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران مذاکرات میں مکمل عدم اعتماد کے ساتھ داخل ہو رہا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے جرمن ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات میں مکمل عدم اعتماد کے ساتھ داخل ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اپنے عوام کے مفادات اور حقوق کے تحفظ کے لیے پوری قوت کے ساتھ لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یہ بھی کہا کہ اس مؤقف کی وجہ امریکا کی جانب سے بار بار وعدوں کی خلاف ورزیاں ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button