اوکاڑہ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی زیر صدارت اجلاس، پراجیکٹ کی رفتار تیز کرنے اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت

اوکاڑہ ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شعجین وسطرو کی زیر صدارت ریونیو افسران کا اجلاس، اجلاس میں تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ریونیو افسران سمیت محکمہ مال کے افسران نے شرکت کی، اس موقع پر عوامی سہولت کے پیش نظر محکمہ ریونیو کے اقدامات اور افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد شجعین وسطرو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریونیو سہولیات کی فراہمی کے عمل میں مزید بہتری لائی جائے، انہوں نے پلس پراجیکٹ کے تحت جاری اقدامات کی رفتار مزید تیز کرنے، سروس ڈیلیوری کو مؤثر بنانے اور ٹیکنالوجی کے بہتر استعمال پر زور دیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد شجعین وسطرو نے ریونیو افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری واجبات کی وصولی اور مقررہ اہداف کے حصول کے لیے فیلڈ میں مؤثر مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی سہولت مراکز میں سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے اور ریونیو نظام کی بہتری، پلس پراجیکٹ کی کامیاب تکمیل اور ریونیو ریکوری میں اضافہ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں



