جرمنی کا ایران سے اپنے مذاکرات بحال کرنے کا اعلان

دوحہ(جانوڈاٹ پی کے)جرمنی نے ایران سے اپنے مذاکرات کا عمل بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔
العربیہ کے مطابق جرمن چانسلر فریڈرک میرز کا کہنا ہے کہ جرمنی بھی ایران سے مذاکرات شروع کرنے جا رہا ہے ایران سے مذاکرات پر امریکا اور یورپی یونین کو اعتمادمیں لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد اسلام آباد میں امریکا-ایران مذاکرات کو کامیاب بنانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا ایران جنگ کی وجہ سے نیٹو اتحاد ٹوٹتا نہیں دیکھ سکتے کیونکہ نیٹو کا استحکام یورپ کی سلامتی کےلیے بےحد ضروری ہے، ٹرمپ کو مذاکرات کے ذریعے امن قائم کرنے پر زور دیا ہے امن معاہدے کی صورت میں سمندری راستوں کی حفاظت کریں گے۔
جرمن چانسلر نے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات کی کامیابی کیلئے ایران سے رابطے جاری ہیں، عالمی معیشت کو مزید نقصان سے بچانا ترجیح ہے۔



