اسرائیلی وزیردفاع کا لبنان کیساتھ جنگ جاری رکھنے کا اعلان

تل ابیب(جانوڈاٹ پی کے)اسرائیلی وزیردفاع اسرائیل کاٹز نے لبنان کے ساتھ جنگ نہ روکنے کا اعلان کردیا۔ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے وزیراعظم نیتن یاہو کے لبنان سے براہ راست مذاکرات کرنے کی ہدایت کے بعد اسرائیلی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بند نہیں کی جائے گی۔



