اسرائیل نے حزب اللہ چیف کے پرسنل سیکرٹری کو شہید کرنے کا دعویٰ کردیا

بیروت(جانوڈاٹ پی کے)اسرائیل نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ چیف کے پرسنل سیکرٹری علی یوسف حارشی کو شہید کرنے اور حزب اللہ کے انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان پرتازہ حملے کیے گئےجہاں لبنان کے دارالحکومت بیروت کے نواحی علاقوں میں بھی رہائشی عمارتوں پر بمباری کرکے عمارتوں کو ملبے کا ڈھیر بنادیا۔
اس کے علاوہ اسرائیل نے حزب اللہ چیف کے پرسنل سیکرٹری علی یوسف حارشی کو شہید کرنے اور حزب اللہ کے انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
دوسری جانب حزب اللہ نے جوابی وار سے اسرائیلی افواج اور ٹینکوں کو نشانہ بنایا اور اسرائیلی قابضین کی بستیوں پر کئی راکٹ فائر کیے جس پر اسرائیلی فوج نے زیادہ تر راکٹوں کو روکنے کا دعویٰ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز کے بدترین اسرائیلی حملوں کے بعد لبنان میں یوم سوگ منایا جارہا ہے۔



