تھرپارکر: گاؤں سیڈیو میں ڈینگی اور ملیریا کیخلاف میڈیکل کیمپ، 138 مریضوں کا معائنہ

تھرپارکر (میندھرو کاجھروی / جانو ڈاٹ پی کے) ڈی ایچ او تھرپارکر ڈاکٹر لیکھراج سارنگانی کی ہدایت پر گاؤں سیدمڈیو، یو سی گرڑا ٻھ، تعلقہ کلوئی میں ویکٹر سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے خلاف میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا، جس میں 138 مریضوں کا مفت علاج کیا گیا۔

 ڈینگی اور ملیریا کے لیے 70 ٹیسٹ کیے گئے، تمام نتائج منفی آئے۔ دیگر کیسز میں سانس کی بیماریاں، جلد کے انفیکشن، اور چکن پاکس کا علاج کیا گیا۔

احتیاطی اقدام کے طور پر ٹیم نے 35 گھروں میں اندرونی اسپرے کیا، مچھر سے بچاؤ کے لیے مچھر دانی تقسیم کیں اور گاؤں میں فومیگیشن کے لیے کیٹیں فراہم کیے گئے۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز، اساتذہ اور کمیونٹی کو ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی دی گئی۔

کیمپ ٹیم میں ڈاکٹر کیشور، ڈاکٹر عبدالفتاح، مسٹر گلاب رائے، مسٹر پونم، مسٹر وديش اور مسٹر مہار شامل تھے۔ سرکاری اسکول کے ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button