بدین: شادی لارج کے قریب شدہ خاتون کی مبینہ خودکشی،پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے

بدین:(رپورٹ مرتضی میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)شادی لارج کے قریب نندو تھانے کی حدود وڈھڑی چک کے گاؤں فوٹو بھیل میں ایک شادی شدہ خاتون کی مبینہ خودکشی، خاتون کی لاش گھر کے اندر سے ملی۔ اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ متوفیہ کے شوہر نے اپنے کزن پر اپنی بیوی کے ساتھ زیادتی کا الزام عائد کیا ہے، جبکہ گھریلو ناچاقی اور زیادتی سے متعلق متضاد اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں تفصیل کے  مطابق شادی لارج کے قریب نندو پولیس اسٹیشن کی حدود وڈھڑی چک کے گاؤں فوٹو بھیل میں شادی شدہ خاتون شریمتی گڈی زوجہ بابو بھیل نے گھر کے اندر پھندا لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر نندو تھانے کی پولیس گاؤں پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر رورل ہیلتھ سینٹر نندو منتقل کیا۔ جہاں لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے انڈس اسپتال بدین منتقل کیا گیا۔ ضروری کارروائی کے بعد پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کر دی، جسے تدفین کے لیے گولاڑچی کے ہندوؤں کے مقامی قبرستان لے جایا گیا ایک جانب گھریلو ناچاقی کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، جبکہ دوسری جانب متوفیہ کے شوہر بابو بھیل نے اپنے ہی کزن گلاب بھیل پر اپنی بیوی کے ساتھ زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔ بابو بھیل کے مطابق پندرہ دن قبل اس کے کزن نے اس کی بیوی کے ساتھ زیادتی کی تھی، جس کے باعث وہ دلبرداشتہ ہو کر خودکشی پر مجبور ہوئی۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ مزدوری کے سلسلے میں گھر سے باہر تھا اور اس کی غیر موجودگی میں یہ واقعہ پیش آیا دوسری طرف گھریلو ناچاقی کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں اور اصل حقائق تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گے۔ نندو پولیس کے مطابق انہیں خاتون کی خودکشی کی اطلاع ملی، جس پر وہ فوری طور پر موقع پر پہنچے، لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اگر ورثا رپورٹ درج کراتے ہیں تو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ خبر لکھے جانے تک ورثا نندو تھانے نہیں پہنچے تھے اور اس واقعے میں تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button