پولیو ٹیمیں اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور جذبہ خدمت کے ساتھ انجام دیں اور ہر بچے تک رسائی کو یقینی بنائیں

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے)ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کی ہدایت پر ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ڈی ایچ او ٹھٹھہ ڈاکٹر سید صفدر شاہ امیرخانی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ٹھٹھہ عمران الحق نے سول اسپتال مکلی میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ شاکر فہیم، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر سید صفدر علی شاہ، سول سرجن ڈاکٹر محمد یامین شاھ سمیت صحت و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے بعد ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عمران الحق کی قیادت میں پولیو سے متعلق عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے ایک آگاہی ریلی بھی نکالی گئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، محکمہ صحت کے اہلکاروں اور شہریوں نے شرکت کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایچ او ٹھٹھہ ڈاکٹر سید صفدر علی شاہ امیرخانی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عمران الحق نے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے جس کا خاتمہ اجتماعی کاوشوں سے ہی ممکن ہے انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو ہر پولیو مہم کے دوران حفاظتی قطرے لازمی پلوائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے اس موقع پر انہوں نے فیلڈ میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور پولیو ورکرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ افراد سخت موسمی حالات اور محدود وسائل کے باوجود گھر گھر جا کر قومی فریضہ سرانجام دے رہے ہیں، جو قابل تحسین ہے انہوں نے پولیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ایمانداری اور جذبہ خدمت کے ساتھ انجام دیں، ہر بچے تک رسائی کو یقینی بنائیں، کسی بھی علاقے کو نظر انداز نہ کریں اور والدین کو مؤثر انداز میں آگاہی فراہم کریں انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون عمران الحق نے عوام سے اپیل کی کہ اس قومی فریضے میں بھرپور تعاون کریں تاکہ پاکستان کو پولیو فری بنایا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button