ایس ایس پی بدین کی ایس ایچ او محمد انور لغاری سے والد کے انتقال پر تعزیت

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کی ایس ایچ او تھانہ شہید فاضل راہو انسپکٹر محمد انور لغاری سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی خبر کے مطابق ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی ٹنڈو الہیار کے قریب گاؤں مسن میں ایس ایچ او تھانہ شہید فاضل راہو انسپکٹر محمد انور لغاری کی رہائشگاہ پر پہنچ کر ان کے والد جان محمد لغاری کے انتقال پر تعزیت کی اورگہرے دکھ کا اظہار کیا ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ایس ایس پی بدین نے اس موقع پر سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں بدین پولیس اپنے افسر کے ساتھ کھڑی ہے اس موقع پر سب انسپکٹر گل حسن لغاری، ھیڈ کلرک منور علی لاشاری دیگر اہلِ خانہ و معززین موجود تھے۔



