امریکا کو امن یا اسرائیل کے ذریعے جنگ میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، عراقچی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ کو جنگ بندی یا اسرائیل کے ذریعے جنگ میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کی شرائط واضح اور دوٹوک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کو جنگ بندی یا اسرائیل کے ذریعے جنگ میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، یہ دونوں راستے ایک ساتھ اختیار نہیں کیے جا سکتے۔
عباس عراقچی کا مزید کہنا تھا کہ دنیا لبنان میں ہونے والی ہلاکتوں کو دیکھ رہی ہے، اب فیصلہ امریکہ کے ہاتھ میں ہے اور عالمی برادری یہ دیکھ رہی ہے کہ آیا وہ اپنی ذمہ داریوں پر پورا اترتے ہیں یا نہیں۔



