نگرپارکر کے قریب خوفناک آتشزدگی،7گھر جل کر خاکستر

تھرپارکر (میندھرو کاجھروی/جانوڈاٹ پی کے)ضلع تھرپارکر کے تعلقہ نگرپارکر کے گاؤں تگوسر میں اچانک ایک گھر کی چولہے سے چنگاری اُڑنے کے باعث آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 7 گھر اور ان میں موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ذرائع کے مطابق جلنے والے سامان میں بستر، خوراک، برتن، سینکڑوں من اناج، زیورات، پہننے کے کپڑے اور نقد رقم شامل ہیں۔متاثرین میں بھورو ولد ڈیچند کولہی، سورتو ولد لکھی کولہی، دیوان ولد بھورو کولہی، چندو ولد بھورو کولہی، کانجی ولد کیول، کیول ولد رگھو اور بھیشم ولد ٹلو شامل ہیں۔آگ سے متاثرہ افراد کھلے آسمان تلے بے یار و مددگار بیٹھے ہیں اور انہیں کسی قسم کی امداد فراہم نہیں کی گئی۔علاقہ مکینوں نے منتخب نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرین کی فوری امداد کو یقینی بنایا جائے۔



