جنگ بندی اسرائیل کے گلے پڑ گئی،اسرائیلی اپوزیشن نے جنگ بندی کو نیتن یاہو کی ناکامی قراردیدیا

تل ابیب(جانوڈاٹ پی کے)جنگ بندی اسرائیل کے گلے پڑ گئی،اسرائیلی اپوزیشن نے جنگ بندی کو نیتن یاہو کی ناکامی قراردیدیا۔

اسرائیل کے اپوزیشن لیڈر یائر لاپیڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ حالیہ جنگ بندی معاہدے کے بعد واضح ہو گیا ہے کہ وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو سیاسی اور حکمت عملی کے میدان میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی تاریخ میں اس سے بڑی سیاسی ناکامی پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔یائر لاپیڈ کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی جیسے اہم معاملات پر ہونے والے فیصلوں میں اسرائیل کو شامل ہی نہیں کیا گیا، جو ایک سنگین صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج نے اپنے ذمے تمام ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں اور عوام نے بھی غیر معمولی صبر اور حوصلے کا مظاہرہ کیا، لیکن حکومت ان توقعات پر پورا نہیں اتر سکی۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومتی پالیسیوں میں غرور، غفلت اور مؤثر منصوبہ بندی کی کمی نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button