اوکاڑہ: جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ، بزرگ سائیکل سوار جاں بحق

اوکاڑہ ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )جی ٹی روڈ اوکاڑہ نزد ریذیڈنٹ گیٹ کے پاس ٹریفک حادثہ پیش آیاتفصیلات کے مطابق سائیکل سوار کو ٹریلر نے کچل دیا حادثہ میں سائیکل سوار بزرگ جان بحق ہو گئے ریسکیو 1122نے نعش کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا ہے جان بحق ہونے والے کی شناخت امانت علی ولد یار محمد (عمر تقریباً 66 سال) سکنہ 43 تھری آر کے نام سے ہوئی ہے ذرائع کے مطابق تھانہ کینٹ اوکاڑہ پولیس نے ٹریلر ڈرائیور عبدالحمید کو گرفتار کر لیا ہے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے



