لاڑکانہ: باغ جناح میں چھاپہ، پولیس افسران سمیت 19 افراد گرفتار

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) لاڑکانہ کے باغ جناح میں چھاپہ مارکر جوئے میں ملوث پولیس افسران سمیت 19 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، تھانہ سی آئی اے پولیس کی کارروائی میں گرفتار ملزمان میں پولیس کے 2 انسپکٹرز اور 2 کانسٹیبل بھی جوا کھیلتے پکڑے گئے، پولیس کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کے خلاف تھانہ مارکیٹ میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، گرفتار ہونے والوں میں اختر عباس ابڑو، پرویز منگی، نیک محمد تنیو، یاسین تنیو، مدد علی کھچی، آصف سومرو، عرفان جتوئی، ایاز کلہوڑو اور دیگر شامل ہیں جن سے 2 لاکھ 4 ہزار نقدی اور تاش کے پتے برآمد کئے گئے.

مزید خبریں

Back to top button