لاڑکانہ: نویں و دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز، 1 لاکھ 13 ہزار طلباء شریک

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کے زیر انتظام نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا ہے، پہلے روز نویں جماعت کے مضمون فزکس کا پرچہ لیا جا رہا ہے، بورڈ انتظامیہ کے مطابق ڈویژن بھر میں 195 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں ضلع لاڑکانہ کے 53 سینٹرز شامل ہیں جبکہ مجموعی طور پر 1 لاکھ 13 ہزار 700 طلباء و طالبات امتحانات میں شریک ہیں، تعلیمی بورڈ کی جانب سے دوران امتحانات نقل کی روک تھام کے لیے واٹر مارکنگ پیپرز کے ساتھ بورڈ اور محکمہ تعلیم کی 32 چھاپہ مار ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں.



