وزیرآباد میں گلی محلوں میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر، بدبو اور تعفن سے شہری پریشان

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) صاف ستھرا پنجاب صرف کاغذی کاروائی،گلی محلوں میں لگے گندگی ڈھیر ساف ستھرا پنجاب پنجاب پروگرام کا منہ چڑھانے لگا،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ناکام۔وزیرآباد کے گلی محلوں لکڑ منڈی،گوروکوٹھا،پیر مٹھاروڈ،مسلم روڈ،جناح کالونی،لالہ زار کالونی،ڈاکٹر یوسف فاروق والی گلی،گلی سنیاریاں والی ودیگر علاقوں میں جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہیں،ہر گلی سمیت مساجد کے اطراف، سرکاری سکول کے باہر بھی کوڑا کرکٹ کے ڈھیر،بدبو اور تعفن سے رہائشیوں کا برا حال،سانس لینا بھی دشوار ہوگیا اور مختلف بیماریایوں میں مبتلا ہورہے ہیں، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عملہ کی غفلت اور اپنی روایتی بے حسی کی روش پر قائم ہے، صفائی کا کوئی بہتر انتظام نظر نہیں آتا،کوڑا دان اُبل چکے ہیں، بدبو سے ماحول آلودہ ہو چکا ہے اور نالیوں میں گندگی کے ڈھیر سے حالت ابتر ہو چکی ہے، شہر کے گنجان آباد گلی محلوں کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوکر رہ گئے،کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں نے ڈینگی افزائش آسان کر دی،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صرف میں شاہراہوں تک محدود ہوکر سب اچھا کی رپورٹ دینے لگی۔ تاجر برادری،سیاسی وسماجی شخصیات نے وزیر اعلیٰ پنجاب،کمشنر،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سے صورتحال کا فوری نوٹس لیکر اصلاح واحوال اور سینٹری عملہ جن علاقوں میں موجود نہیں تعینات کرنے اور صفائی ستھرائی کاپرانا نظام بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔



