چھاچھرو پولیس کی کامیاب کارروائی، بڑے پیمانے پر منشیات برآمد، ملزم گرفتار

تھرپارکر(میندھرو کاجھروی) ایس ایس پی ضلع تھرپارکر عبداللہ میمن کی آمد کے ساتھ ہی منشیات کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ ضلع تھرپارکر کے تعلقہ چھاچھرو کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چھاچھرو شہر میں نادرا آفس کے قریب منشیات کے اڈے پر چھاپہ مارا اور بڑی مقدار میں منشیات سمیت ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم ہندال ولد اسماعیل بجیر کے قبضے سے 39 کارٹن لندن ڈرائی جن، 23 کارٹن واٹ ون ریڈ کلر، 1488 پیکٹ مری بیئر، 10 کارٹن 240 ٹن، 110 پوا اور 15400 سفینہ گٹکا برآمد کر لیا گیا ہے۔
جبکہ پولیس نے کرائم نمبر 2026/17، یو ایس 3/4 پی ای ایچ او، آر ڈبلیو 8 ایس پی پی ایم ایس ایس مین پڑی ایکٹ 2019 کے تحت چھاچھرو تھانے پر سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔



