اوکاڑہ: محمد عتیق اسلم رانا کی چوہدری پرویز الٰہی سے خصوصی ملاقات، پارٹی کے مستقبل پر مشاورت

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )‎محمد عتیق اسلم رانا (سابق وائس چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب کمپلینٹ سیل ضلع اوکاڑہ و ضلع انچارج ای ایم اے سی، پاکستان تحریک انصاف ضلع اوکاڑہ) نے بتایا کہ آج سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر چوہدری پرویز الٰہی سے ان کی رہائش گاہ پر ایک خصوصی اور تفصیلی ملاقات ہوئی۔

‎‎صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پارٹی کے مستقبل کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

‎‎اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی صاحب نے دوٹوک الفاظ میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان  کے نظریے اور ان کی جدوجہد کے ساتھ چٹان کی مانند ثابت قدم ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام تر سیاسی دباؤ، آزمائشوں اور مشکل حالات کے باوجود ان کی وفاداری کسی قسم کی مصلحت کا شکار نہیں ہوگی۔

‎‎انہوں نے کہا کہ “ہمارا جینا مرنا عمران خان کے ساتھ ہے” اور یہی ہمارا واضح مؤقف ہے۔ کارکنان اور عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ سیاسی مخالفین کی جانب سے پھیلائی جانے والی جھوٹی اور من گھڑت خبروں پر ہرگز کان نہ دھریں کیونکہ ایسی افواہیں صرف انتشار پھیلانے کے لیے پھیلائی جاتی ہیں، جبکہ پارٹی کا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔

‎‎مزید کہا گیا کہ مخالفین کی جانب سے پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں کا بھرپور جواب دیا جائے اور پارٹی کارکنان اس قسم کی گمراہ کن مہمات سے دور رہیں۔

‎‎چوہدری پرویز الٰہی اور ان کے خاندان کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں، لہٰذا ان کے خلاف پھیلائی جانے والی جھوٹی باتوں پر یقین کرنا انتہائی افسوسناک ہوگا

مزید خبریں

Back to top button