ڈی سی ٹھٹھہ اور ساجد امیر سدوزئی کی قیادت میں منشیات کیخلاف آگاہی ریلی کا انعقاد، انتظامیہ کا کریک ڈاؤن کا اعلان

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن )ڈی سی ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت اور ایس ایس پی ٹھٹھہ ساجد امیر سدوزئی کی قیادت میں ٹھٹھہ میں منشیات کے خلاف مکلی میں آگاہی ریلی نکالی گئی۔
ڈی سی ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت اور ایس ایس پی ٹھٹھہ ساجد امیر سدوزئی کی قیادت میں ٹھٹھہ میں منشیات کی تیزی سے بڑھتے ہوئے کاروبار اور استعمال کے خلاف مکلی میں آگاہی ریلی نکالی گئی اس موقع پر ڈی سی ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت اور ایس ایس پی ٹھٹھہ ساجد امیر سدوزئی نے کہا کہ منشیات ایک بڑا آزار ہے، منشیات سے عورتوں، معصوم بچوں سمیت نوجوانوں کی زندگیوں کو بچانے کے لیے آگاہی ریلی نکالی گئی ہے، آگاہی ریلیوں سمیت منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا، جبکہ منشیات فروشوں کی ملکیتیں بھی ضبط کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹھٹھہ ضلع میں زہریلی منشیات نوجوانوں کی زندگیاں تباہ کر رہی ہیں، کئی گھر اجڑ گئے ہیں، کینسر کا مرض بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے، کسی بھی باثر شخص کو اب منشیات چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔۔



