ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کی زیرقیادت تھیلیسمیا آگاہی ریلی، ضلعی انتظامیہ اور عوام کی بھرپور شرکت

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن )ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کی سربراھی میں سول اسپتال ٹھٹھہ سے نیشنل ھائی وے تک تھیلسیمیا جاگرتا ریلی نکالی گئی۔
ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کی جانب سے سول اسپتال ٹھٹھہ میں بچوں میں بڑھتے ہوئے تھیلیسمیا جیسے موذی مرض کے لیے ایک ہفتے کے لیے لگائے گئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کی سلسلے میں سول اسپتال مکلی سے مین نیشنل ہائی وے تک آگاہی ریلی نکالی گئی، ریلی میں ڈی سی ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت، ایس ایس پی ٹھٹھہ ساجد امیر سدوزئی، اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ شاکر فہیم، مختیارکار ٹھٹھہ اقتدار رسول بہرانی، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ خدا بخش بہرانی، ڈی ایچ او ٹھٹھہ ڈاکٹر صفدر شاہ، ڈینٹل اسپیشلٹ ڈاکٹر شیام کمار سمیت ضلعی انتظامیا سے وابسطہ افسران اور سول سوسائٹی کے رھنماٙوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت اور ڈی ایچ او ٹھٹھہ ڈاکٹر سيد صفدر شاہ امیر خانی نے خون کا عطیہ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر ڈی سی ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت اور ڈی ایچ او ٹھٹھہ ڈاکٹر سيد صفدر شاہ امیرخانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھیلیسمیا ایک موذی مرض ہے جو ننھے عمر کے بچوں میں تیزی سے بڑھ رہا ہے جبکہ بچوں میں خون کی کمی اور تھیلیسمیا کے مریضوں کو مستقل خون کی فراہمی کے لیے فی الحال ایک ہفتے کے لیے کمپ کا آغاز کیا گیا ہے لیکن یہ ایک ڈرائیو ہے جو جاری رہے گی تاکہ ٹھٹھہ میں تھیلیسمیا جیسے موذی مرض میں مبتلا بچوں کو خون کی فراہمی مسلسل جاری رہ سکے۔ اس حوالے سے ڈی سی ٹھٹھہ نے ٹھٹھہ کی عوام سے اپیل کی ہے کہ اس خیر کے کام میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں اور خون کا عطیہ دیں تاکہ معصوم بچوں کو خون کی فراہمی کو مسلسل جاری رکھا جا سکے۔



