ماتلی: چوری کی واردات بے نقاب، 3 رکنی گینگ گرفتار، اسلحہ و زیورات برآمد

ماتلی (رپورٹ ایم آر گدی/ جانو ڈاٹ پی کے) ماتلی کے علاقے فلکارہ میں پیش آنے والی چوری کی واردات کو بے نقاب کرتے ہوئے پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی میں ملوث تین رکنی گینگ کو گرفتار کر کے لوٹا ہوا اسلحہ، نقدی اور سونے کے زیورات برآمد کرلیے، تفصیلات کے مطابق 23 اور 24 مارچ کی درمیانی شب بشیر راجپوت کے گھر سے نامعلوم ملزمان تین عدد لائسنس یافتہ بندوقیں/رپیٹر، سونے کے زیورات اور نقدی چرا کر فرار ہوگئے تھے جس پر تھانہ ماتلی میں مقدمہ درج کیا گیا، واقعہ کے بعد پولیس نے جدید تفتیشی طریقہ کار اور پیشہ ورانہ حکمت عملی اپناتے ہوئے کارروائی کے دوران تین ملزمان خیر محمد چانڈیو، معشوق کھوسہ اور عرس مرادانی کو گرفتار کرلیا، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ تینوں لائسنس یافتہ بندوقیں/رپیٹر، نقدی رقم اور سونے کے زیورات برآمد کرلیے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر ممکنہ ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، پولیس کی اس بروقت اور کامیاب کارروائی کو شہری حلقوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے جبکہ حکام نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھی جائیں گی تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button