اوکاڑہ: حقیقی بہنوں کے قاتل کو گرفتار، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )حقیقی بہنوں کے قتل میں ملوث ملزم کوگرفتار کر لیا گیا ہے ملزم نےگھریلو ناچاکی پر دوہرے قتل کا اقدام اٹھایاپولیس کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے قاتل کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکی پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم عدیل نے اعتراف جرم کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا ہے کہ قاتل کو قرار واقعی سزا دلائی جائے گی یاد رہے 2 اپریل 2026ء کے دن شادمان کالونی میں عدیل نے فائرنگ کرکے اپنی دو بہنوں بشری اور فضا کو موت کی گھاٹ اتار دیا تھا جب کہ واقعہ میں تیسری بہن عیشا شدید زخمی ہو گی تھی بتایا گیا ہے کہ عدیل کراچی میں ملازمت کرتا ہے جو عید کی چھٹیوں پر اوکاڑہ اپنے گھر آیا ہوا تھا پولیس تھانہ اے ڈویژن نے والد لیاقت علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہوا ہے



