دیپال پور: مخالفین نے مقدمہ بازی کی رنجش پر فائرنگ کرکے دیرینہ دشمن قتل کر دیا

دیپال پور (محمد اسلم بھٹی\جانوڈاٹ پی کے)نواحی گاؤں احمد نگر میں مقدمہ بازی کی رنجش پر عبداللہ ۔انعام اللہ۔ارشد وغیرہ 9 کس مسلح اشخاص نے دوکان سے سودا سلف خریدتے خدا یار وٹو پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے اسپتال لیجاتے ہوئے راستہ میں ہی دم توڑ گیا مدعی مقدمہ مقتول کی بیوہ مسرت بی بی نے پولیس کو بتایا کہ مخالفین نے میرے خاوند پر قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا جس میں وہ بیگناہ ہوگیا جس کا قاتل پارٹی کو رنج تھا پولیس تھانہ منڈی احمد آباد نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہےاور فرار ملزمان کی تلاش بھی شروع کردی ہے

مزید خبریں

Back to top button