بدین: "سندھ دوست اتحاد” کی بنیاد، عوامی مسائل کے حل کے لیے سیاسی و سماجی جدوجہد کا آغاز

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)عوامی تحریک پلیجو چھوڑ کر ڈاکٹر ذوالفقارمرزا گروپ میں شمولیت کی اور ڈاکٹر ذوالفقارمرزا اور آ صف علی زرداری کے درمیان شدید اختلافات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کی اور گزشتہ عام انتخابات میں انتخابی ٹکٹوں پر اختلافات ہونے پر اینٹی پ پ پ اتحاد تشکیل دیکر بدین کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست پر پ پ پ سے باغی امیدوار سردار کمال خان چانگ کی حمایت کرنے والے پیپلز پارٹی کے سابقہ تحصیل صدر اور یوسی ناظم ڈاکٹر عزیز میمن سابقہ ڈی ایچ او ڈاکٹر عبالستار چنہ سینئر صحافی انیس میمن نے “سندھ دوست اتحاد” قائم کر کے باقاعدہ سیاسی و سماجی جدوجہد شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے سندھ دوست اتحاد کا دائرہ کار فی الحال ضلع بدین تک محدود رکھا گیا ہے۔ اتحاد کی منتخب باڈی اور 28 رکنی ایگزیکٹو کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جس نے بدین کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے
اتحاد کی نئی باڈی کا اعلان بھی کیا گیا ہے، جس کے مطابق سرپرست اعلیٰ معروف فزیشن و سرجن ڈاکٹر عبدالستار چنا، چیئرمین ڈاکٹر عزیز میمن، سینئر وائس چیئرمین محمد یوسف خاصخیلی، وائس چیئرمین سید انصار شاہ، غازی خان چانگ اور ایاز گل کوسو، جنرل سیکریٹری آزاد عزیز چانگ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری شاہنواز گرگیز اور منیب میمن، لیگل ایڈوائزر ایڈووکیٹ طارق آفتاب ہاشماںی، میڈیا کوآرڈینیٹر انیس میمن، خزانچی نور نبی بادشاہ جمالی اور اطلاعات سیکریٹری دریا خان کھوسو مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ 28 رکنی ایگزیکٹو کمیٹی بھی قائم کی گئی اس موقع پر سندھ دوست اتحاد کے چیئرمین ڈاکٹر عزیز میمن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ دوست اتحاد بدین کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوششیں کرے گا۔ انہوں نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے عوام کا استحصال ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آبادگاروں اور ہاریوں کے حقوق، فصلوں کے مناسب نرخ اور زیادتیوں کے خلاف عوامی اور قانونی جدوجہد کی جائے گی انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آزمائے ہوئے لوگوں کو دوبارہ آزمانے کے بجائے سندھ دوست اتحاد کی قیادت کا ساتھ دیں۔



