اوکاڑہ: رینالہ خورد میں قرشی فاؤنڈیشن کا مفت طبی کیمپ

اوکاڑہ( رپورٹ وحیدآرائیں/ جانوڈاٹ پی کے )قرشی فاؤنڈیشن لاہور کی جانب سے حا فظ مسعود احمد (سٹنگر ) پاکستان ٹیلی ویژن نیوز اوکاڑہ ، اور مسلم لیگی معروف ۔رہنما سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری شوکت رسول اور فضل انجینئرنگ کے حاجی محمد عامر کے تعاون سے ستھرا پنجاب پروگرام رینالہ خورد کے کارکنوں کے لیے یک روزہ مفت طبی قرشی کلینک آ ف نیچرل میڈیسن کیمپ کا رینالہ خورد میں انعقاد کیا کیمپ میں سینکڑوں ستھرا پنجاب پروگرام کے کارکن مستفید ہو ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد صائمہ نذیر نے کیمپ کا وزٹ کیا اور قرشی فاؤنڈیشن لاہور کی جانب سے لگائے گئے مفت طبی سہولت کے اقدام کو سراہا اور غریب طبقے کی فلاح کے اس کوشش کو انسانیت کی فلاح کے لئے خوش آ ئند قرار دیا



