گجو میں مین قومی شاہراھ پر تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے روڈ کراس کرتے ہوئے راھگیر کو کچل دیا

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن \ جانوڈاٹ پی کے)گجو مین قومی شاہراھ پر کراچی سے ٹھٹھہ آنے والے تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے روڈ کراس کرتے ہوئے ایک بزرگ شخص واحد ڈنو جوکھیو کو ٹکر ماردی جسکے نتیجے میں واحد ڈنو جوکھیو شدید زخمی ہوگیا زخمی کو فوری طور مقامی لوگوں نے سول اسپتال مکلی منتقل کیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگیا گجو کے رہائشیوں نے موٹر سائیکل سوار کو پکڑ کر گجو پولیس کے حوالے کردیا ہے جانبحق ہونے والے شخص کا تعلق جنگ شاہی سے بتایا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button