ایسٹر سیکیورٹی ہائی الرٹ: ڈی پی او اوکاڑہ کا چرچز کا دورہ، 500 سے زائد اہلکار تعینات

اوکاڑہ ( رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے ) ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے ایسٹر کے موقع پر سینٹ جیمز کیتھولک چرچ، کرائسٹ چرچ اور ناصری چرچ کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر 500 سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے جبکہ عبادت گاہوں کے گرد و نواح میں فول پروف سیکیورٹی یقینی بنایا گیا۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اقلیتوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور ضلعی پولیس ہر شہری کی حفاظت کے لیے مکمل طور پر الرٹ ہے

مزید خبریں

Back to top button