پٹرولیم مصنوعات میں بے تحاشہ اضافہ کے خلاف پی ٹی آئی ٹھٹھہ کی جانب سے احتجاج

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن نمائندہ جانوڈاٹ پی کے )وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے ضلعی صدر سید امجد شاہ، جنرل سیکریٹری، ایڈووکیٹ ھوش محمد عباسی لالا مراد خان، مراد ساٹی اور دیگر کی قیادت میں ٹھٹھہ احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی ایدھی سینٹر ٹھٹھہ سے شروع ہو کر پریس کلب ٹھٹھہ پہنچی، جس میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا شرکاء کا کہنا تھا کہ فارم 47 کی پیداوار دھاندلی سرکار نے ملک میں تاریخ ساز مہنگائی کرکے عوام کی کمر توڑ دی ہے، اب مزید بوجھ کسی صورت قبول نہیں رھنمائوں نے پیٹرولیم قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ فوری طور پر واپس لینے مطالبہ کیا

مزید خبریں

Back to top button