سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی کال پرپٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاج

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی کال پرپٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مہنگائی کے خلاف موٹر سائیکلوں پر ڈی سی چوک سے ریلی نکالی گئی اور پیدل مارچ کرتے ہوئے احتجاج کیا گیا۔ اس کی قیادت ضلعی صدر دانش نور سومرو، ضلعی سیکریٹری محمد بخش وراڑ، عثمان بجیر، تعلقہ بدین کے صدر سید اکبر شاہ، تعلقہ سیکریٹری اقرار انصاری، ماجد انصاری، فاروق اکبر، حمزہ آرائیں اور دیگر نے کی رہنماؤں اور شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھائی گئی قیمتیں واپس لی جائیں، بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک قیمتیں واپس نہیں لی جاتیں، اور احتجاج کو دھرنوں میں تبدیل کیا جائے گا۔



