گھوٹکی میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریب،میر بابر علی خان لُنڈ سمیت پارٹی رہنماؤں اورجیالوں کی شرکت

گھوٹکی(رپورٹ:وجے کمار چاولہ/جانوڈاٹ پی کے)ضلع کونسل ہال میرپورماتھیلو میں سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 47 ویں برسی نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔
تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی ضلع گھوٹکی کے صدر میر بابر علی خان لُنڈ سمیت پارٹی رہنماؤں ، لیڈیز ونگ ، کارکنان اور جیالوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر جیالوں نے اپنے قائد کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی سیاسی خدمات کو سراہا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی ضلع گھوٹکی کے صدر میر بابر علی خان لُنڈ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک عظیم اور تاریخ ساز رہنما تھے جنہوں نے عوام کو شعور، حق اور آواز دی۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو ایک ایسا بڑا نام ہے جو ہمیشہ عوام کے دلوں میں زندہ رہے گا اور ان کا مشن جاری رکھا جائے گا. انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکن آج بھی اپنے قائد کے نظریے پر قائم ہیں اور ان کے مشن کی تکمیل کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے شہید بھٹو کے درجات کی بلندی اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی ۔



