ڈی پی او اوکاڑہ کی حجرہ شاہ مقیم میں کھلی کچہری

دیپالپور(محمد اسلم بھٹی)ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے دیپال پور تحصیل کے تھانہ حجرہ شاہ مقیم میں کھلی کچہری لگائی جس میں میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، شہریوں نے اپنے مسائل براہ راست ڈی پی او کے سامنے رکھے جن کے قانونی حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کئے گئے ،ڈی پی او اوکاڑہ نے کہا کھلی کچہریاں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن اور آئی جی کے احکامات پر لگائی جارہی ہے کچہریوں کا مقصد دور دراز کےعلاقوں میں بسنے والے عوام الناس کو فوری اور سستا انصاف گھر کی دہلیز پر پہنچانا ہے انصاف کی کھلی کچہری میں اے ایس پی دیپال پور سرکل واحدبخش اور ایس ایچ او حجرہ شاہ مقیم محرر بابر علی و دیگر تفتیشی افسران بھی موجود تھے

مزید خبریں

Back to top button