دیپال پور:امتحانی سنٹر میں مبینہ نقل کی ویڈیو وائرل وزیر تعلیم کا نوٹس ساہیوال بورڈ سے رپورٹ طلب کرلی

دیپال پور (محمد اسلم بھٹی\جانوڈاٹ پی کے)قصبہ شیرگڑھ کے داؤد بندگی ہائی سکول میں قائم امتحانی سنٹر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں لاہور میں قائم مرکزی کنٹرول روم نے امتحانی کمرہ میں طالبات پر نقل کرنے،مرد کے گھومنے اور عملہ کی غفلت پر ساہیوال بورڈ کے حکام سے گزشتہ روز رپورٹ طلب کی جس کا وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے نوٹس لیتےہوئے انکوائری کا حکم دیابورڈ حکام نے سپرنٹنڈنٹ اور دیگر فیمیل امتحانی عملہ کے بیانات قلمبند کرکے سب اچھا کی انکوائری رپورٹ بناکر حکام بالا کو بھجوا دی جس میں تحریر کیا گیا کہ یہ ویڈیو پیپر ٹائم ختم ہونے کے ہےجس میں طالبات گھر واپس جانے کے حوالہ سےآپس میں بات چیت کر رہی تھیں۔نقل کے کوئی شواہد نہیں ملے اور نہ ہی کسی کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی انکوائری رپورٹ وزیر تعلیم پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے



