دیپال پور: زلزلہ کے شدید جھٹکے ، شدت 5.3 ریکارڈ ،شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

دیپال پور (محمد اسلم بھٹی) دیپال پور تحصیل کے علاقوں حجرہ شاہ مقیم ۔بصیر پور ۔حویلی لکھا۔منڈی احمد آباد ۔شیر گڑھ اور گردونواح میں رات تقریباً 9:13 بجے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ذرائع کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی زلزلہ کا مرکز کابل  افغانستان تھا پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ضلعی ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7 فعال ہیں ترجمان نے بتایا زلزلہ سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہےدیپال پور اور گردونواح میں زلزلہ کے دوران لوگ خوف وہراس میں مبتلا ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

مزید خبریں

Back to top button