ادھیڑعمرچینی خاتون 25سالہ نوجوان سے چھٹی شادی کرکے ارب پتی بنادیا

بیجنگ(جانو ڈاٹ پی کے)ادھیڑعمرچینی خاتون نے 25سالہ نوجوان سے چھٹی شادی کرکے ارب پتی بنادیا۔

55 سالہ یو وین ہونگ کی پیدائش ایک متوسط گھرانے میں ہوئی تھی اور والد کے انتقال کے بعد انہوں نے 18 سال کی عمر میں بیوٹی انڈسٹری میں کام کرنا شروع کیا تاکہ گھر والوں کی معاونت کرسکیں۔کچھ عرصے بعد انہوں نے اپنا بیوٹی سیلون کھولا اور 2004 میں ہانگ کانگ میں ایک کاروباری ادارے کی بنیاد رکھی۔اس طرح وہ اپنی کاروباری سلطنت قائم کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔45 سال کی عمر میں انہوں نے ایک جوان ماڈل سے محبت شروع کی جس کی عمر اس وقت 25 سال تھی۔مگر اب انہوں نے ایک اور 25 سالہ شخص سے شادی کرلی ہے جس کی پیدائش 2001 میں ہوئی تھی اور ماضی میں ان کی کمپنی کے لیے بطور ماڈل کام کرچکا ہے۔دونوں کی ملاقات 2025 کی دوسری ششماہی کے دوران ہوئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یو وین ہونگ کی جانب سے اس شخص کو اکثر تحائف اور رقم بھیجی جاتی تھی۔انہوں نے مہنگے تحائف جیسے مرسیڈیز گاڑیاں اس شخص کو دی تھیں۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ دونوں نے مارچ 2025 میں شادی کی اور یو وین ہونگ نے اس شخص کو 5 کروڑ مالیت کے اثاثے تحفے میں دیے جس میں نقد رقم، جائیداد اور گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button