پاکستان نے سعودی عرب اورکویت سے خام تیل کی یقین دہانی حاصل کرلی،فی بیرل قیمت100ڈالر سے نیچے گر گئی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان نے سعودی عرب اورکویت سے خام تیل کی یقین دہانی حاصل کرلی،فی بیرل قیمت100ڈالر سے نیچے گر گئی
پاکستان کے پٹرولیم مصنوعات کیلئے تین ممالک سے رابطے جاری ہیں،سعودی عرب سے خام تیل کے ایک جہاز کا انتظام ، کویت سے بھی یقین دہانی حاصل کر لی گئی ۔
مارچ میں سعودی عرب کی یانبو بندرگاہ کے ذریعے خام تیل کا ایک جہاز، عمان کی بندرگاہوں سے پیٹرول کے 5اور ڈیزل کا ایک کارگو لایا گیا ۔ پاکستان نے کویت سے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی یقین دہانی حاصل کر لی۔کویت پیٹرولیم کارپوریشن ڈیزل اور جیٹ فیول فراہم کرے گی۔
وزارت پیٹرولیم حکام کہتے ہیں ہم تمام خلیجی ممالک سے رابطے کر رہے اور مصنوعات کی بلاتعطل سپلائی کو برقرار رکھے ہوئے ہیں ۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے،خام تیل کی قیمتیں100ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئیں۔ 24 گھنٹے کے دوران برطانوی خام تیل کی قیمت 118 ڈالر سے گر کر 99 ڈالر تک آگئی۔
امریکی خام تیل بھی 104 ڈالر سے کم ہوکر 97 ڈالرپر فروخت ہوتا رہا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مارچ کے مہینے میں تیل کی قیمتوں میں 60 فیصد تک اضافہ ہوگیا تھا۔ جو اسی کی دہائی کے بعد سب سے بڑا اضافہ ہے۔



