ایک اور شرمناک ویڈیو سکینڈل اور تحریکِ انصاف کے اندر ایک نئی ‘خاموش بغاوت’

​لاہور/اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک \جانو ڈاٹ پی کے)​لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں انسانی جانوں سے کھلواڑ کے پے در پے واقعات نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ لیڈی ولنگٹن ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب گنگا رام ہسپتال کا ایک اور شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلڈ بینک میں ڈاکٹر یا ٹیکنیشن کے بجائے ایک ‘سیکیورٹی گارڈ’ مریضوں کے خون کے نمونے لے رہا ہے۔ ایم ایس گنگا رام ڈاکٹر عارف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سپروائزر کو معطل اور نجی سیکیورٹی کمپنی کو 50 ہزار روپے جرمانہ کر دیا ہے ,طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر تربیت یافتہ افراد سے سوئی لگوانا ہیپاٹائٹس اور ایڈز جیسی مہلک بیماریوں کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتا ہے۔

​سیاسی محاذ پر، تحریکِ انصاف کے اندر ایک نئی ‘خاموش بغاوت’ سر اٹھا رہی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے اپنے حالیہ بیان میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے صاحبزادوں کے پاکستان مخالف بیانات سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر عمران خان کے بیٹے پاکستان کے خلاف بات کریں گے تو وہ ان کا ساتھ نہیں دیں گے۔ مبصرین اس بیان کو عمران خان سے براہِ راست ‘اعلانِ بغاوت’ قرار دے رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بیرسٹر گوہر کا واٹس ایپ ہیک ہونے کے فوراً بعد ان کے لہجے میں یہ تبدیلی آئی ہے، جس سے کئی شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں۔

​دوسری جانب، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے ہفتے پی ٹی آئی کے 10 ہزار عہدیدار احتجاج کے لیے جمع ہوں گے. علیمہ خان نے یہ سنسنی خیز دعویٰ بھی کیا کہ پولیس والے اندر خانہ ان کے ساتھ ہیں اور وقت آنے پر وہ کسی کارکن پر تشدد نہیں کریں گے۔

​کھیلوں کی دنیا سے خبر ہے کہ کرکٹر فخر زمان کو بال ٹیمپرنگ کے الزام میں دو میچوں کے لیے معطل کر دیا گیا ہے.

​ہسپتال سکینڈل اور پی ٹی آئی کی اندرونی کہانی پر گوہر بٹ کا مکمل تجزیہ یہاں دیکھیں؛

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button