چین یاروں کا یار ، ایران کے ‘پراسرار ہتھیار’ اور ٹرمپ کی ایک اور قلابازی

​واشنگٹن/تہران( مانیٹرنگ ڈیسک \جانو ڈاٹ پی کے)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ‘گریٹر نارتھ امریکہ’ (Greater North America) کے نام سے ایک نئے توسیعی منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت امریکہ، کینیڈا، میکسیکو، گرین لینڈ، آئس لینڈ اور پاناما کینال جیسے خطوں کو اپنی اسٹریٹجک چھتری تلے لاکر ضم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگز (Pete Hegseth) نے پینٹاگون میں ایک دھماکہ خیز پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسے امریکہ کا نیا ‘فلیگ شپ’ منصوبہ قرار دیا ہے، جس پر کینیڈا اور یورپی یونین کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔

​جنگِ ایران کے حوالے سے پینٹاگون نے اعتراف کیا ہے کہ ایک ماہ کے دوران امریکہ نے 800 ٹام ہاک میزائل داغے ہیں، جبکہ پیٹریاٹ اور تھرڈ (THAAD) میزائل ڈیفنس سسٹم کے 5600 سے زائد انٹرسیپٹرز استعمال کیے جا چکے ہیں۔ حیران کن انکشاف یہ ہے کہ امریکہ کی انٹرسیپٹرز کی سالانہ انوینٹری کا 70 فیصد حصہ صرف ایک ماہ میں ختم ہو چکا ہے، جس سے امریکی دفاعی صلاحیتوں پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

​دوسری جانب، ایران نے اپنی میزائل ٹیکنالوجی سے دنیا کو ورطہِ حیرت میں ڈال دیا ہے۔ ایرانی ہائپرسونک میزائلوں نے اسرائیل کے ‘آئرن ڈوم’ اور ‘ایرو’ سسٹم کو ناکام بنا دیا ہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق، چین نے ایران کو اپنا جدید ترین سیٹلائٹ سسٹم ‘بیدو-3’ (Beidou-3) اور ‘یوگان سیریز’ (Yaogan series) کی رسائی دے دی ہے، جس نے ایرانی میزائلوں کو ‘آنکھیں’ فراہم کر دی ہیں۔ اب ایران مصنوعی ذہانت (AI) اور آگمنٹڈ ریئلٹی (AR) کی مدد سے سمندر میں موجود امریکی بحری بیڑوں اور زمین پر موجود اہداف کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنا رہا ہے۔

​صدر ٹرمپ نے اپنے یورپی اتحادیوں، بشمول برطانیہ، فرانس اور اسپین کو بھی دو ٹوک پیغام دیا ہے کہ اگر انہیں جیٹ فیول (Jet Fuel) چاہیے تو وہ اپنی بحریہ خود آبنائے ہرمز میں بھیجیں، امریکہ اب ان کی مدد نہیں کرے گا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی ‘ہٹ دھرمی’ نے امریکہ کو عالمی تنہائی کی طرف دھکیل دیا ہے، جہاں وہ بیک وقت کینیڈا، میکسیکو، یورپی یونین اور ایران جیسے متعدد محاذوں پر نبرد آزما ہے۔

​ایران کے ناقابلِ تسخیر دفاع اور امریکہ کے نئے توسیعی عزائم پر معظم فخر کا یہ خصوصی تجزیہ دیکھیں؛

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button