پاکستان نے موساد کی ‘ہٹ لسٹ’ اڑا لی! صدر زرداری کا خفیہ مشن

اسلام آباد: مانیٹرنگ ڈیسک (جانو ڈاٹ پی کے)ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی میں پاکستان ایک انتہائی اہم اور ‘فائر فائٹنگ’ کا کردار ادا کر رہا ہے۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق، پاکستان کے حساس اداروں نے ایک بڑی سفارتی اور انٹیلیجنس کامیابی حاصل کی ہے جس میں اسرائیلی ہٹ لسٹ پر موجود ایرانی شخصیات، بالخصوص سپیکر باقر قالیباف اور وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کو نشانہ بنانے کے منصوبوں کا سراغ لگایا گیا۔ یہ معلومات مبینہ طور پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ تک پہنچائی گئیں، جس کے بعد انہوں نے اسرائیل کو ان مخصوص رہنماؤں کو نشانہ بنانے سے روک دیا تاکہ مذاکرات کی گنجائش باقی رہے۔
سفارتی محاذ پر صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا ایک انتہائی اہم اور خفیہ دورہ کیا ہے، جسے علاقائی سیاست میں ایک بڑی تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اس دورے کا مقصد چین اور روس کو ایران کے ساتھ ممکنہ ڈیل میں ضامن کے طور پر شامل کرنا ہے۔
تاہم، جنگ کے بادل اب بھی گہرے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ امریکہ ایران کے 1000 پاؤنڈ یورینیم کو قبضے میں لینے کے لیے ایک خطرناک فوجی آپریشن پر غور کر رہا ہے۔ پینٹاگون اس حوالے سے مختلف آپشنز تیار کر رہا ہے تاکہ ایران کو ایٹمی صلاحیت سے محروم کیا جا سکے۔ ایران نے اس کے جواب میں سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی زمینی کارروائی کی صورت میں امریکی فوجیوں کو خلیج فارس کی شارک مچھلیوں کی خوراک بنا دیا جائے گا۔
مزید تفصیلات کے لیے سیدعمران شفقت کا یہ خصوصی ولاگ ملاحظہ کریں؛




