سجاول کشتی حادثہ: 3 لاشیں نکال لی گئیں، ایک شخص تاحال لاپتہ

سجاول (جانوڈاٹ پی کے) ریسکیو ذرائع کے مطابق سجاول کے گاؤں یعقوب منارو کے قریب تیز ہواؤں کے باعث کشتی الٹنے سے ڈوبنے والے چار افراد میں سے تین کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ جبکی پاک نیوی اور مقامی غوطہ خوروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران لاشوں کو دریا سے نکالا ہے جاں بحق افراد میں دو خواتین، مسمات حبی اور مسمات شان جبکہ ایک مرد عیسن شامل ہیں جبکہ چوتھے شخص، حبیب اللہ کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔ واضح رہے کہ کشتی میں کل سولہ افراد سوار تھے جن میں سے بارہ افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا تھا جبکہ چار افراد دریا میں ڈوب گئے تھے۔ ریسکیو ٹیمیں لاپتہ شخص کی تلاش کے لیے مسلسل کارروائی میں مصروف عمل ہیں۔ جبکہ ضلع انتظامیا اور منتخب نمائیندگان بھی جائے وقوع پر موجود ہیں جن میں صوبائی وزیر محمد علی ملکانی ، سابق ضلع ناظم سید شفقت شاھ شیرازی اور ڈپٹی کمشنر سجاول زاھد حسین رند ایس ایس پی علینا راجپر اور نیوی کے جوان دیگر معلقہ افسران موجود ہیں ۔



