دیپال پور تحصیل سمیت ضلع اوکاڑہ میں بھی ارتھ آور منانے کی تیاریاں جاری

دیپال پور(محمد اسلم بھٹی/ جانو ڈاٹ پی کے)ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید نے پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں تمام متعلقہ محکموں کو آرتھ آور پر عمل درآمد کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری و غیر سرکاری دفاتر مارکیٹوں بازاروں، پبلک پوائنٹس پر رات ساڑھے آٹھ سے ساڑھے نو بجے تک لائٹس بند رکھی جائیں گی ڈپٹی کمشنر نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا گھروں میں ارتھ آور کے دوران غیر ضروری لائٹس بندرکھی جائیں دنیا بھر میں آج ارتھ آور منایا جا رہا ہے جس کا مقصد کرہ ارض کا موسمیاتی تبدیلیوں سے ممکن حد تک بچاو ہے ان موسمیاتی تبدیلیوں سے ہمارا یہ پیارا وطن پاکستان شدید متاثر ہورہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button