وزیرآباد:پولیس مقابلے میں خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے)تھانہ صدر وزیرآباد کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ، خطرناک ڈاکو کی آصف گادی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک۔ہلاک ڈاکو پولیس مقابلہ، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، راہزنی و چوری جیسی درجنوں سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے۔پولیس کے مطابق  ہلاک ڈاکو آصف گادی تھانہ صدر کامونکی قتل کے مقدمات میں ریمانڈ پر تھا جس کو 6 کس نامعلوم ساتھیوں نے تھانہ صدر کامونکی پولیس کی حراست سے چھڑوایا اور پولیس کانسٹیبل کو فائرنگ سے زخمی کیا۔سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا فوری نوٹس اور  متعلقہ ایس پیز سے رپورٹس طلب کر لی گئی ہیں اور فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پیز کی زیر نگرانی خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے کہا ہے کہ ڈکیت، چور اور جرائم پیشہ عناصر معاشرے کا ناسور ہیں ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button