اوکاڑہ اغواء برائے تاوان کی جھوٹی اطلاع، ملزم گرفتار

اوکاڑہ(رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے ) تھانہ صدر رینالہ خورد کو پکار 15 پر اطلاع موصول ہوئی کہ نا معلوم ملزمان نے میرے بھتیجے کو اغواء کر لیا ہے ملزمان 50 لاکھ روپے طلب کر رہے ہیں پولیس جائے وقوعہ چک 13 ون اے ایل پہنچی دوران پوچھ گیچھ عبدالوہاب ولد محمد اشتیاق صابر نے اعتراف کیا کہ اس نے شیخوپورہ کام نہ جانے کے لئے اپنے چچا کو اغواء برائے تاوان کی جھوٹی کال کی تھی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر کے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے



