لاڑکانہ: تاجر کے گھر سے ایک کروڑ مالیت کا سونا اور قیمتی سامان چوری

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) شہدادکوٹ کے تھانہ اے سیکشن کی حدود عید گاہ محلہ میں تاجر کے گھر سے مبینہ طور پر ایک کروڑ مالیت کی بڑی چوری کی واردات کی گئی ہے، ڈاکو بند پڑے گھر میں گھس کر سونا، چاندی اور دیگر قیمتی سامان لے اڑے ہیں. مقامی تاجر یاسین شیخ کے گھر سے چوری کا انکشاف اس وقت ہوا جب گھر والوں کی واپسی ہوئی، بتایا جا رہا ہے کہ تاجر اور اس کی فیملی عید منانے کے لئے کراچی گئے ہوئے تھے. تاجر یاسین شیخ کے مطابق الماریاں توڑ کر ایک کروڑ روپے کی مالیت کا سونا اور دیگر سامان چرایا گیا ہے، ادھر پولیس نے پہنچ کر واقعے کی تفتیش اور ملوث ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے.



